مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 33 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی ، رواں ہفتے 14 اشیاء مہنگی جبکہ 17 سستی ہوئیں۔
آلو، ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، نمک، لہسن مہنگا ہوا، گوشت اور سگریٹس کے داموں نے بھی پرواز جاری رکھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے دالوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، دال ماش، دال چنا اور دال مسور کی قیمت میں اوسطا 8 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں چکن 36 روپے، ایل پی جی سلنڈر 50 روپے سستا ہوا۔
رواں ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے تک کم ہوئی، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلہ 44 روپے 36 پیسے سستا ہوا، رواں ہفتے چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے بھی سستے ہوئے، تازہ دودھ ، دہی خشک دودھ سمیت 20 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















