Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکسوں کا بوجھ آٹو انڈسٹری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن گیا

ٹیکسوں کا بوجھ آٹو انڈسٹری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایکسے سریز مینوفیکچررز(پاپام) کے چیئرمین عبدالرحمان عزیز نے کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان آٹو شو 2023 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آٹو انڈسٹری کے ساتھ دودھ دینے والی گائے جیسا برتاؤ کرتے ہوئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ آٹو انڈسٹری کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ حکومتی ٹیکس کم کیے جائیں، ٓٹو انڈسٹری صرف پسنجر کاروں اور ایس یو ویز تک ہی محدود نہیں ہے۔

عبدالرحمان عزیز نے کہا کہ مینوفیکچرنگ بیس کو وسیع کرتے ہوئے بحران کا شکار انڈسٹری کو بحالی کی راہ پر ڈالنے کے لیے حکومتی ٹیکسوں میں کمی ضروری ہے۔

چیئرمین پاپام نے کہا کہ پاکستان میں 300 کے لگ بھگ کمپنیاں کاروں کے ہزاروں پرزے تیار کررہی ہیں جو بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی کے ساتھ ملک کی صنعتی پیداوار بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں