اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح توقع کے مطابق رہی، رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی توقع ہے۔
آئندہ سال جنوری سے جون کے دوران مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری رہے گا، نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح بلند رہ سکتی ہے۔
اگست اور ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے، عالمی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال اور اسرائیل فلسطین جنگ معیشت کیلئے خطرہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















