ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 اضافے کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 اضافے کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















