گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کِیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کِیا موٹرز نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 11 سے 19 لاکھ روپے تک کمی کی ہے۔
سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی 13 لاکھ 1 ہزار روپے کی کمی سے 89 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی جبکہ سورینٹو 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 17 لاکھ 91 ہزار روپے کم ہوکر 94 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔
اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 19 لاکھ 51 ہزار روپے کمی کے بعد 92 لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی جبکہ کارنول 11 لاکھ 50 ہزار روپے سستی ہوکر 1 کروڑ 60 لاکھ روپے پر آگئی۔
واضح رہے کہ گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















