Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر سستا ہوکر 1996 فی اونس ہوگیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں