Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل سستے ہو گئے ہیں۔

 گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے جبکہ فی لیٹر کوکنگ آئل میں بھی 7 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ کراچی زون کے صارفین کو ہو گا۔ کراچی زون کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی۔

واضح رہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں