گھی اور تیل کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 2 ہفتے کمی کے بعد تیسرے ہفتے پھر سے مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔
گھی کی فی کلو قیمت میں سات روپے کمی ہو گئی ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.88 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 سستی ہوئیں، اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 34 روپے اضافے سے 165 روپے فی کلو پر پہنچ گیا۔
پیاز کی قیمت میں 25 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو قیمت 123 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
زندہ مرغی کی اوسطاً قیمت میں ہفتے میں 37 روپے اضافے سے قیمت 349 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق چائے کی پتی، چینی ،چاول، دودھ، لہسن،آلو، انڈے بھی رواں ہفتے مہنگے ہوئے۔
رواں ہفتے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 33 روپے کمی سے 3125 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں گھی7 روپے کمی سے 522 روپے فی کلو کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ دال مونگ، دال مسور،دال چنا، ماش، کیلا، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















