آئی ایم ایف نے اربوں روپے کے محصولات جمع کرنے کا پلان مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جون 2024 تک 6670 ارب روپے محصولات جمع کرنے کا پلان مانگ لیا ہے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پروجیکشن رپورٹ میں تمام سیکٹرز سے محصولات کی رپورٹ پیش کی جائے۔
آئی ایم ایف نے موقف پیش کیا کہ ایف بی آر ریونیو اہداف میں ٹیکس شارٹ فال نہیں کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرالتوا ٹیکس کیسز پر پیشرفت پر بھی ایف بی آر سے پیر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف سے شیئر کر دی گئیں، آئی ایم ایف نے تفصیل مانگتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کس سیکٹر سے کتنا ٹیکس وصول کر رہا ہے۔
4.9 ملین ٹیکس دہندگان کو 10 ملین تک بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت ہوئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، عالمی بینک کے تعاون سے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے پر مشاورت کی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے ریونیو محصولات میں شارٹ فال، ٹیکس چھوٹ کیلئے کوئی گنجائش نہیں دی، آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر ریونیو محصولات کو بڑھایا جائے، ایف بی آر آئی ایم ایف کے مطالبات پر رپورٹ سوموار کو پیش کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















