Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گندم کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

گندم کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی وریسرچ نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، پاسکو اور صوبوں کے پاس گندم کا 69 لاکھ 34 ہزار ٹن اسٹاک ظاہر کیا گیا ہے۔

وزارت نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاسکو 17 لاکھ 80 ہزار ٹن، پنجاب 40 لاکھ 21 ہزارٹن ، سندھ 8لاکھ 17 ہزارٹن، خیبر پختونخوا 2 لاکھ 27 ہزارٹن اور بلوچستان نے 89 ہزار ٹن اسٹاک رپورٹ کیا ہے جو مئی 2022 تک کی ملکی ضروریات کیلئے کافی ہے۔

جبکہ نئی فصل مارچ کے آخر میں مارکیٹ آنا شروع ہو جاتی ہے۔ وفاقی حکومت کے اعتماد دینے سے بھی شعبہ نے گندم کی درآمد شروع کی ہے۔

اس وقت تک 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم ملک میں آچکی ہے جبکہ 12اکوٹن مزید گندم درآمد کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق گندم کی قیمتیں جو کہ ایک مہینے پہلے 4800 روپے فی من پر تھیں وہ کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے فی من پر رپورٹ ہورہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں