Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہونڈا کی گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

ہونڈا کی گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کا معروف برینڈ اٹلس ہونڈا کا پلانٹ مزید دو دن کے لیے بند رہے گا۔

اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ گاڑیوں کا پلانٹ مزید 9 نومبر 2023 تک بند رہے گا۔

کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو خط میں کہا ہے کہ خام مال اور پارٹس کی کمی کی وجہ سے پلانٹ کو عارضی طور پر بند رکھا گیا ہے۔

پہلے پلانٹ کو 15 روزکیلئے بند کیا گیا تھا جسے اب مزید 3 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں