تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہوار رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔
ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
5 لیٹرکوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے۔
ستمبر میں 5 لیٹر کوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17روپے تھی۔
اسطرح 2.5کلوگرام گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔
ستمبر میں 2.5کلوگرام گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی۔
جبکہ ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصدکم ہے۔
ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















