Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باسمتی چاول سے متعلق اہم خبر آگئی

باسمتی چاول سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول کی برآمد سے ملک کو417.005 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.16 فیصد کم ہے۔

 گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو530.26 ملین ڈالررمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

ستمبرمیں چاول کی برآمد کا حجم 160.93 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 125.23 ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 148.51 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کا مجموعی حجم 2.111 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں باسمتی چاول کی برآمد سے ملک کو187.35 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں باسمتی چاول کی برآمد سے ملک کو145.20 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

پہلی سہ ماہی میں چاول کی دیگر اقسام کی برآمدات کا حجم 229.65 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 385.05 ملین ڈالر تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں