سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لوکل سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریے کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ضرورت کے مطابق لوہے کا خام مال آنے سے ہی قیمتیں کم ہونگی۔ لیکن ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے خام مال نہیں آرہا۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے لوکل مارکیٹس میں لوہے کی قیمتوں میں تقریباً 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















