Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے  8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کے عوام کو بھی پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں