Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے بری خبر

اپنا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیمنٹ، بجری، ریت، اینٹ اور سریے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، ملک میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تیزی سے جاری ہے، لوکل سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہونے سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے ٹن کا ہو گیا جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 70 ہزار روپے ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

  دوسری جانب فیصل آباد سمیت  مختلف شہروں میں بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ادھورا ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1200روپے، سریا 270روپے فی کلو،اینٹ فی ہزار 15000روپے، بجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18000روپے کا ہو چکا ہے۔

بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے۔

مزدور نے اپنی دیہاڑی میں بھی اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج گیر، مستری بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں