Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی

موٹر سائیکل  کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کے 3لاکھ 70ہزار 966 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 فیصد کم ہے۔

اکتوبر کے دوران ملک میں 101976 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں 114420 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبرمیں موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ستمبر میں 107081 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر میں بڑھ کر 101976 یو نٹس ہو گئی۔

سال کے پہلے 4 ماہ میں ہنڈا کے 322260 یونٹس، سوزوکی کے 4995 یونٹس، سازگار انجینئرنگ کے 3880 یونٹس اور دیگر کمپنیوں کے 39831 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں