Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 41.90 فیصد ہوگئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گیس کی قیمتوں میں480 فیصد کا اضافہ ہوا،  ایک ہفتے میں چائے کی پتی 8.88 فیصد مہنگی ہوئی۔

دال مسور 5.28 اور چکن 3.99 فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں لہسن 3.09 اور نمک کی قیمت میں 2.93  فیصد اضافہ ہوا۔

آٹا 2.64، ایل پی جی 2.03 اورآلو 2 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں 13 اشیاء سستی، 13 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 11.16 اور چینی 4.24 فیصد سستی ہوئی، پیٹرولیم مصنوعات، پیاز، گھی اور کوکنگ آئل بھی سستا ہوا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں