Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بڑی خبر آ گئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے خواتین کو ذاتی کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ سہولت کا اجرا کیا ہے۔

اب خواتین گھر بیٹھی آن لائن درخواست جمع کر ا کر 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ باآسانی حاصل کر کے بہتر روزگار کا سلسلہ شروع کر سکتی ہیں۔

ڈپٹی منیجر اسٹیٹ بنک آف پاکستان قرۃ العین بلال کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں سے ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

بینکوں نے اس مقصد کے لیے الگ ڈیسک بھی قائم کر دیے ہیں تاکہ بینک آنے والی خواتین کو کسی قسم کی بھی کوئی پریشانی اور دقت نہ ہو جبکہ خواتین بینک اکاؤنٹ گھر بیٹھے بھی کھول سکتی ہیں۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔