Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت  12 ڈالر اضافے کے بعد 1991 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں