چین سے پاکستان کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ اکتوبر میں چین سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر ہوئیں۔
1.3 ملین ڈالر کے اخراج کو مدنظر رکھتے ہوئے چین سے خالص ایف ڈی آئی 31.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اکتوبر میں دنیا بھر کے ممالک سے مجموعی ایف ڈی آئی 126.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں چین سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والا ملک بن کر ابھرا۔
اکتوبر میں برطانیہ 16.8 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کار بن کر ابھرا، اس کے بعد امریکہ 15.8 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان نے دنیا بھر کے مختلف شراکت دار ممالک سے 538.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔
ان میں سے 158 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری چین سے موصول ہوئی جو مالی سال 2023-24 کے جولائی تا اکتوبر کے عرصے میں پاکستان کو موصول ہونے والی کل سرمایہ کاری کا 29.33 فیصد ہے۔
گوادر پرو کے مطابق اکتوبر 2023 میں پاکستان میں بجلی کے شعبے نے مجموعی طور پر 48.2 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی ریکارڈ کی جو مختلف ذیلی شعبوں 28 ملین ڈالر کول میں، 17.2 ملین ڈالر ہائیڈل میں اور 3 ملین ڈالر تھرمل میں تقسیم کی گئی۔
اس کے علاوہ الیکٹرانک سیکٹر نے 13.5 ملین ڈالر، صنعتوں نے 12 ملین ڈالر، مالیاتی کاروباروں نے 8.5 ملین ڈالر اور پیٹرولیم ریفائننگ نے 7.4 ملین ڈالر حاصل کیے۔
تجارت کے شعبے میں 5.9 ملین ڈالر، ذاتی خدمات کے شعبے میں 5.2 ملین ڈالر جبکہ فارماسیوٹیکل اور او سی ٹی کے شعبوں میں 3.7 ملین ڈالر کی آمد دیکھی گئی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 3.6 ملین ڈالر، سیمنٹ نے 2.6 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ نے 1.8 ملین ڈالر اور سیاحت نے 1.6 ملین ڈالر حاصل کیے۔ اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں 18.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















