پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔
گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 2 ارب 84 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پیٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 16 اعشاریہ 93 فیصد کم رہا ہے۔ پیٹرولیم گروپ میں تیار شدہ پیٹرولیم مصنوعات، خام تیل، ایل این جی اور ایل پی جی شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر پیٹرولیم گروپ کی درآمدات 5 ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں۔
گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں پیٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 6 ارب 5 کروڑ ڈالر تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تیار شدہ مصنوعات کا درآمدی بل 23 اعشاریہ 99 فیصد کم رہا۔
جولائی سے اکتوبر تک 1 ارب 48 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد ہوا جبکہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں 1 ارب 72کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد ہوا۔
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر میں خام تیل کا درآمدی بل 13اعشاریہ92 فیصد کم رہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















