ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کمپنی نے ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت 157900 روپے جاری کی جبکہ کمپنی نے ہونڈا 125 کی قیمت 234900 مقرر کی ہے جس کا نوٹیفکیشن 18 اکتوبر کو جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ مارکیٹ میں جھوٹی خبریں پھیلائی گئی تھیں کہ کمپنی نے ہونڈا 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 22 ہزار جبکہ 125 کی قیمت میں 33 ہزار 500 روپے کی کمی کر دی۔
بعدازاں کمپنی نے ان تمام جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد ہونڈا کمپنی نے اپنی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















