ہنڈریڈ انڈیکس 461 پوائنٹس اضافے کے بعد 59 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا تیزی پر آغاز ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 461 پوائنٹس اضافے کے بعد 59 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ انڈیکس نئی بلند ترین سطح 59 ہزار 631 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
تقریباً 9 بج کر 53 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 461 پوائنٹس یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 59 ہزار 631 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 58 ہزار 899.84 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آئندہ ماہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈالر ملنے کی توقع، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ترسیلات سے متعلق مثبت اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ 22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔
اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا۔ اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















