Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونے والی ہے؟ اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے کام شروع ہوچکا ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان نگران وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔