مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں زندہ برائلر مرغی اور گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کمی ہونے کے بعد فی کلو قیمت 320 روپے ہو گئی۔
زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی اور فی کلو قیمت 332 روپے تک پہنچ گئی۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3 روپے کمی ہوئی جس کے بعد گوشت 481 روپے فی کلو ہو گیا۔



















