Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر نے پانچ ماہ میں کتنا ٹیکس اکھٹا کیا؟

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پانچ ماہ میں ہدف سے 39 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) تکنیکی ٹیم اور ایف بی آر کے ٹیکس پالیسی ترامیم پر مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات مین ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کو سیلز ٹیکس کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ محصولات میں کمی ہونے پر ایف بی آر وصولی کیلئے اقدامات کرے گا، تاہم ایف بی آر نے مسلسل پانچویں ماہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ہدف سے 39 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے ماہ نومبر میں اب تک 736 ارب روپے ٹیکس جمع کیا اور ماہ نومبر میں سب سے زیادہ ریفنڈز بھی جاری کیے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے ماہ نومبر میں سب سے زیادہ ریفنڈز بھی جاری کیے، گزشتہ سال نومبر کے مقابلے ٹیکس محصولات میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے کمشنرز کو ہدایت کی کہ ایف بی آر افسران سمیت نان فائلرز کو نوٹس جاری کیے جائیں اور نوٹس ایسے نان فائلرز کو جاری کیے جائیں جنہوں نے مقررہ مدت میں ریٹرن جمع نہیں کرائے۔