Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 140روپے کلو ہو گئی ہے۔

گھی اور آئل کی قیمتوں میں 20 روپے کلو کمی کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 550 روپے ہو گئی، دالوں اور بے بی فوڈ آئٹمزکی قیمتوں میں 10 سے 150 روپے تک کمی ہوگئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قلت، اوپن مارکیٹ میں آٹے کا تھیلا 2800 سے بڑھ گیا، چکی آٹے کی قیمت 175 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب صارفین نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔