نومبر کے دوران مہنگائی میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے دوران مہنگائی میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد ہو گئی۔
گزشتہ ماہ ٹماٹر کی قیمت میں 60.4 فیصد، آلو 15 اور چائے کی پتی کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پیاز 12.3 فیصد ، ڈرائی فروٹ 7.9 ، مچھلی7.7 اور انڈے 7.1 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک ماہ کے دوران سبزیاں 4.5 فیصد مہنگی ہوئیں ، جبکہ چنے 4.3 فیصد اور چنے کی دال 4 فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں گیس کی قیمتوں میں 281 فیصد اضافہ ہوا۔



















