گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کار ساز کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 31 دسمبر تک خصوصی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پیوگیوٹ پاکستان کی جانب سے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پیوگیوٹ 2008 کی قیمت میں سال کے آخر میں سنہری موقع کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ایک لاکھ روپے کا ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پیوگیوٹ 2008 کی قیمت 70 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جس میں ایک لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے 69 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے تاہم قسطوں پر گاڑی لینے والے صارفین اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
یہ سہولت صرف کیش پیمنٹ پر ہی حاصل کر سکے گی، پیوگیوٹ 2008 الور کی قیمت 78 لاکھ روپے ہے جسے ایک لاکھ کم کرتے ہوئے 77 لاکھ کردیا گیا ہے۔



















