Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اماراتی درہم کی قدر میں کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کے درہم کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز درہم کی قیمت میں 0.13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں درہم 77.59 روپے سے کم ہو کر 77.46 روپے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کے درہم کی قیمت 77.59 تھی۔