Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6301 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6301 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 37 ڈالرز کی بڑی کمی سے 2057 فی اونس کی سطح پر آگیا۔