دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران دال مسور اوسط ریٹیل قیمت 320.98 روپے فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.63 فیصد کم ہے۔اکتوبر میں دال مسور اوسط ریٹیل قیمت 323.01 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
نومبر میں دال مونگ کی اوسط ریٹیل قیمت 276.47 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.11 فیصد کم ہے۔ اکتوبر میں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط ریٹیل قیمت 229.43 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 2.31 فیصد کم ہے۔ اکتوبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 234.86 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ نومبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹیل قیمت 520.96 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.68 فیصد کم ہے۔ اکتوبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹیل قیمت 529.88 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔



















