Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی سامنے آئی ہے جو مسلسل کمی کے بعد 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

بدھ کو تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کی کمی ہوئی جس نے جون کے بعد اپنی کم ترین سطح کو چھو لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 4 فیصد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل اور گیس کی قیمت عالمی کھپت اور اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔

چین کی اقتصادیات کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کا اثر بھی قیمتوں پر پڑا، ایک دن بعد ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے چین کی اے ون ریٹنگ پر آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر میں 5.4 ملین بیرل کا اضافہ ہوا جو کہ تجزیہ کاروں کی توقع کے مطابق 1 ملین بیرل اضافے سے بھی زیادہ ہے۔