موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یاماہا کمپنی کی موٹرسائیکل وائی بی آر 125 جی (سرخ اور سیاہ) کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار روپے تھی جو 18 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح وائی بی آر 125جی (میٹ ڈارک گرے اور میٹ اورنج) کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار روپے تھی جو اب 4 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں مالی سال کے دوران یاماہا موٹرسائیکلز کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔



















