Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں بجلی کے کتنے گھریلو صارفین ہیں؟ بول نیوز نے پتا لگا لیا

بول نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک میں بجلی کے دو کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار گھریلو صارفین ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 82 ہزار ہے جبکہ ملک میں بجلی کے پچاس یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 14 لاکھ  25 ہزار 363 ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں ایک سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار 601 ہے جبکہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 92 لاکھ 66 ہزار 638 ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں نان پروٹیکٹڈ ایک سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 23 لاکھ 62ہزار 490 ہے اور نان پروٹیکٹڈ دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 13 لاکھ 44ہزار 841 ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں نان پروٹیکٹڈ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 43 لاکھ  44ہزار 842 جبکہ نان پروٹیکٹڈ چار سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 12 لاکھ 17 ہزار 485 ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں نان پروٹیکٹڈ پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تین لاکھ 83 ہزار 549 اور نان پروٹیکٹڈ چھ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک لاکھ 37ہزار 310 ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک میں نان پروٹیکٹڈ سات سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 63 ہزار 764 اور سات سو یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 85 ہزار 83 ہے جبکہ ملک میں گیارہ ہزار 444 صارفین کو عارضی طور پر بجلی مہیا کی گئی ہے۔