Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی

چینی کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نئی قیمت 200 روپے تک جاپہنچی۔

50 کلو چینی کی بوری ایک ہزار روپے مہنگی ہوکر 9 ہزار روپے کی ہوگئی جبکہ پرچون میں چینی کی قیمت 180 سے بڑھ کر 200 روپے تک جاپہنچی ہے۔

اس حوالے سے ہول سیلرز نے بتایا کہ انتظامیہ چینی آنے نہیں دیتی، پرمٹ جاری نہیں کیے جارہے۔