Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بُری خبر؛ مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

راولپنڈی میں  324 روپے فی کلو میں ملنے والی زندہ مرغی 350 روپے اور مرغی کا گوشت 500 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

 دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، سرکاری نرخنامے پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی حقائق اس سے بھی خوفناک ہیں۔