Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، پیٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی۔ اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔