گاڑیوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 514780 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 603199 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
نومبرمیں ملک میں 98625 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اکتوبرکے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، اکتوبرمیں ملک میں 113545 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں رواں سال نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ سال نومبرمیں 131224 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو رواں سال نومبر میں کم ہو کر 98625 یونٹس ہو گئی۔



















