Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق16 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کمی کی جا سکتی ہے۔

اوگرا کی جانب سے حکومت کو سمری بھیجی جائے گی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہو گا۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل سستا کیا گیا تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔