مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 18 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 18 روپے اضافے کے بعد 463 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ انڈے 2 روپے اضافے سے 344 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
مچھلی کی قیمت میں بھی 50 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہونے سے چھوٹی راہو مچھلی 250 سے 300 روپے کلو میں فروخت جبکہ موٹے کانٹے والی راہو 450 سے 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب آٹے کی قیمتیں بھی کمی نہیں ہوئی، 10 کلو کا تھیلا 1420 روپے کا ہو گیا ہے۔ آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 2800 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی 15 روپے اضافے سے 155 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔



















