خام تیل کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 8 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط پیداوار 71393 بیرل ریکارڈ کی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70922 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 8 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3042 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.7 فیصد کم ہے۔



















