Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے، معروف برانڈ کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں37 سے 48 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کے بجائے 482 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔

دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا جبکہ  نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔