Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکلوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

موٹر سائیکلوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے 459459 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.30 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کے 523936 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہونڈا موٹرسائیکلز کے 398303 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 437708 یونٹس کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے۔

جولائی سے نومبرتک کی مدت میں روڈ پرنس کے 6974 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روڈ پرنس کے 14540 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

سوزوکی موٹرسائیکلز کے 6023 یونٹس کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17450 یونٹس کے مقابلہ میں 65.48 فیصد کم ہے۔

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یونائیٹد کے 36807 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 40504 یونٹس کے مقابلہ میں 9.12 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یاماہا کے 3896 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یاماہا کے 5796 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔