سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ نے پاکستان میں تنخواہوں پر ٹیکس بڑھانے کی تردید کر دی۔
آئی ایم ایف کے نمائندے کا کہنا ہے کہ تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافےکے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری آمدنی پر ٹیکس اضافے اور پیٹرولیم لیوی کی حد بڑھانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، خبریں تھیں کہ ٹیکس سلیبس کی تعداد 7 سے کم کر کے 4 کرنے کو کہا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی زیادہ سے زیادہ حد تک بڑھانے کی اطلاعات بھی گردش کررہی تھیں۔



















