اپنا گھر بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1272 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.28 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1276 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1189 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.07 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250 روپے، راولپنڈی 1223 روپے اور گوجرانوالہ میں 1280 روپے رہی۔
سیالکوٹ 1300 روپے، لاہور 1350 روپے، فیصل آباد 1300 روپے، سرگودھا 1280 روپے، ملتان 1271 روپے، بہالپور 1300 روپے، پشاور 1242 روپے اور بنوں میں 1200 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1157 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر 1250 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1205 روپے، اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔



















