Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم خبر آگئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے بغیر پنشن والے افسران کی تنخواہوں میں 15 سے 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔

 اس کے علاوہ پنشن والے آفیسر گریڈ ایک سے 8 کے تمام افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ بغیر پنشن والے اسٹیٹ بینک آفیسر گریڈ 2 کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بغیر پنشن والے اسٹیٹ بینک آفیسر گریڈ 4 ،3 اور 5 کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ اور بغیر پنشن والے اسٹیٹ بینک کے آفیسر گریڈ 6 کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ بغیر پنشن والے اسٹیٹ بینک کے آفیسر گریڈ 7 اور 8 کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔