ملک میں 5000 کے جعلی نوٹوں کی بھرمار پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پانچ پانچ ہزار روپے والے جعلی کرنسی نوٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کر دیئے۔
رپورٹس کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین بھی جعلی کرنسی نوٹ نہ پہچان سکے، جعلی کرنسی نوٹ کے بدلے عوام کو اصل نوٹ دینے کی حامی بھرنے سے بھی انکار کر دیا۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جعلی کرنسی کے بدلے اصل کرنسی دی تو کاروبار بن جائے گا، ایسا نظام موجود نہیں کہ جعلی کرنسی پرنٹ ہونے سے روک سکیں۔



















