اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو خبردار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے آفیشل ایکس سابق (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کو خبردار کر دیا ہے۔
بینکاری کی ذاتی معلومات کبھی کسی سے شیئر نہ کریں۔ آپ کا بینک آپ کو کبھی بھی اپنے یو اے این نمبر سے کال نہیں کرے گا۔ نہ ہی ذاتی تفصیلات میسج پر، اور نہ ہی بھیجے گئے ویب سائٹ لنک پر مانگے گا۔ #CyberSecurityAwarenessWeekPK #CyberSafetyFirst #SecureDigitalFootprint@PTAofficialpk pic.twitter.com/yeOQHqCXXc
— SBP (@StateBank_Pak) December 20, 2023
جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ عوام بینکاری کی ذاتی معلومات کبھی کسی سے شیئر نہ کریں۔ آپ کا بینک آپ کو کبھی بھی اپنے یو اے این نمبر سے کال نہیں کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک عوام کی ذاتی تفصیلات میسج پر اور نہ ہی بھیجے گئے ویب سائٹ لنک پر مانگے گا۔



















